ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اکشر دھام معاملے میں معاوضہ:گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی کی مخالفت کی

اکشر دھام معاملے میں معاوضہ:گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی کی مخالفت کی

Sun, 03 Jul 2016 23:26:33    S.O. News Service

ریاست کی بی جے پی سرکارنے معاوضہ کوتحقیقاتی ایجنسی کیلئے حوصلہ شکن قراردیا
نئی دہلی3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات حکومت نے2002کے اکشر دھام دہشت گرد انہ حملے کے معاملے میں بری کئے گئے چھ لوگوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائراس عرضی کی مخالفت کی ہے جس میں ’’غلط طریقے سے کی گئی‘‘گرفتاری کیلئے معاوضے کی مانگ کی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے اس عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں پر اس کا ’’ حوصلے توڑنے والا اثر‘‘پڑے گا۔گجرات حکومت نے کہاکہ چونکہ نچلی عدالت کے ساتھ ساتھ گجرات ہائی کورٹ نے دہشت گرد انہ حملے میں ان کے مبینہ کردار کیلئے انہیں مجرم قرار دیا تھا، اس لئے ان کی ذاتی آزادی میں’’کمی‘‘ جس کا وہ دعویٰ کر رہے ہیں، کی بات قبول نہیں کی جاسکتی۔غور طلب ہے کہ اکشر دھام دہشت گرد انہ حملے میں32افراد ہلاک ہو گئے تھے۔16مئی 2014کو سپریم کورٹ نے اس کیس کے تمام چھ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ان میں تین کوہائی کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کرتے ہوئے کہاتھاکہ استغاثہ کی کہانی ہر قدم پردم توڑتی ہے۔اپنے حلف نامے میں گجرات حکومت نے کہا کہ جانچ ایجنسی نے خصوصی پوٹا عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے گئے ان چھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائرکرکے قانون کے ساتھ عمل کیا تھا اور ہائی کورٹ نے بھی انہیں مجرم قرار دینے کے فیصلے کوبرقراررکھاتھا۔حلف نامے میں کہا گیاکہ جب دائرۂ اختیار والی دو عدالتوں نے درخواست گزاروں کے خلاف جمع کئے گئے ثبوتوں کو مانا تھا اور درخواست گزاروں کو مجرم پائے جانے کا فیصلہ دیا تھا تو قانون کے مطابق درخواست گزاروں کی ذاتی آزادی میں کمی کی بات قبول نہیں کی جا سکتی۔


Share: